سوال
Ref. No. 960ایک شخص نے اپنے مرحوم والد کی طرف سے قربانی کرنے ایک جانور خریدا اچانک کسی وجہ سے اس جانور کو ذبح کرنا اب اس گوشت کو کیا کیا جائے نیز کیا اس شخص پر اپنے مرحوم والد کی طرف سے قربانی کرنے کے لیے دوسرا خرید کرنا ضروری ہے ؟؟جلد جواب دیکر شکریہ کاموقع عنایت فرمائیں
جواب
Ref. No. 956
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم: اگر صرف نیت کی تھی نذر نہیں مانی تھی تو اس کو ذبح کرکے اس کا گوشت جو چاہے کرے، صدقہ کرے یا خود کھائے اور رشتہ داروں میں تقسیم کرے۔ تاہم اگر استطاعت ہو تو جانور خرید کر والد مرحوم کی طر ف سے قربانی کرے اگر استطاعت نہ ہو تواس پر لازم نہیں ہے۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند