سوال
Ref. No. 914کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ احسان نے یہ کہاکہ مجھےمارکیٹ میں دوکان مل جائیگی تومیں ایک بکرا صدقہ کرونگا ۔ توکیااب وہ بکرا ایک سال کا ہونا یا دو۲ دانت کاہوناشرط ہے؟ ایک سال سےکم کا یا دودانت کا بکرا صدقہ کرسکتےہیں یانہیں ؟سوال کا جواب دیکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں کہاکہ اچھاہوگا کہ دلیل اور حوالہ بھی عنایت کردیں۔
farogh ahmad
جواب
Ref. No. 903 Alif
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم: صورت مسئولہ میں احسان پر مطلق بکرے کی نذرماننے کی وجہ سے ایسا بکرا واجب التصدق ہے جو پورے ایک سال کا ہو کیونکہ عرفا اور شرعا بکرا اسی کو کہتے ہیں جیسا کہ قربانی میں شرط ہے؛ اس لئے ایک سال سے کم عمر بکرا نذر میں صدقہ کرنا درست نہیں ہے۔ ولایجوز فیھما الا مایجوز فی الاضاحی، بدائع ج٤، ص ٢٣٣۔ ۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند