سوال
Ref. No. 915کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ایک مسلم لڑکا ایک غیر مسلم لڑکی سے محبت کرکے ان سے شادی کرنا چاہتا ہے اس کی کیا صورت بنےگی، مزیدیہ کہ لڑکے کے گھر والے تیار ہیں اور لڑکی کی جانب سے صرف لڑکی تیار ہے اورلڑکی اسلام قبول کرنے کے لئے بھی تیار ہے۔
جواب
Ref. No. 904 Alif
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم: لڑکی کے اسلام قبول کرلینے کے بعد اس سے شادی کرنا درست ہے، تاہم شادی سے پہلے اس کو اسلام کی بنیادی باتیں بتادی جائیں تاکہ وہ بعد میں کبھی اس کی خلاف ورزی نہ کرے، اور اس بات کو اچھی طرح سمجھ لے کہ صرف شادی کے لئے اسلام قبول کرنے سے کوئی حقیقی مسلمان نہیں ہوجاتا بلکہ حقیقی ایمان دل کے اندر موجود ہونا ضروری ہے۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند