1. دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
  2. نماز / جمعہ و عیدین

السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ کیافرماتےہیں مفتیان کرام جنازےکی نماز کےسلسلےمیں کہ اس میں جودعاء پڑھی جاتی ہےوہ آہستہ پڑھی جائےیازور سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کیسےپڑھاکرتےتھےضرور بتائیں کیااگر زور سےپڑھ لےتوجنازہ کی

سوال

Ref. No. 892

السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
    کیافرماتےہیں مفتیان کرام جنازےکی نماز کےسلسلےمیں کہ اس میں جودعاء پڑھی جاتی ہےوہ آہستہ پڑھی جائےیازور سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کیسےپڑھاکرتےتھےضرور بتائیں کیااگر زور سےپڑھ لےتوجنازہ کی نماز ہوگی یانہیں مکمل جزء کاجواب دیں اور دلیل بھی دیں حنفی کی کہ وہ آہستہ کیوں پڑھتےہیں جبکہ غیرمقلد کہتاہےکہ آہستہ پڑھناکہیں سےثابت نہیں ہے
                  المستفتی فروغ احمدرحمانی

جواب

Ref. No. 880

الجواب وباللہ التوفیق                                                                                           

بسم اللہ الرحمن الرحیم:جنازہ کی نماز میں دعا آہستہ پڑھنے کا ہی معمول رہا ہے،تاہم  اگر کوئی زور سے پڑھ لے تو اس کی نماز درست ہوگی؛ نماز میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کبھی تعلیم کی غرض سے زور سے پڑھنا اس بات  کی دلیل نہیں ہے کہ آہستہ پڑھنے سے نماز نہیں ہوگی جبکہ صحابہ کا عمل آہستہ ہی پڑھنے کا رہا ہے۔ واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند


ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :533
تاریخ اجراء :Dec 14, 2015,

PDF ڈاؤن لوڈ