سوال
Ref. No. 851السلام علیکم ورحمة اللہ
اگرکسی عورت کاانتقال ہوجائےاور ایسی جگہ پرہوکہ کوئی پہچانتانہ ہواور شناخت کرنےکاکوئی بھی ذریعہ نہ ہو نہ لباس سے نہ وضع سے جیساکہ آج کےدور میں پہچاننامشکل ہوتاہےتوایسی صورت میں کیاجائیگااگر شریعت مین کوئی شناخت کاطریقہ ہوتوبتائیں
فروغ احمد
جواب
Ref. No. 846
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم-: اگر کسی طرح کا کوئی نشان نہ ہو تو اگر مسلمانوں کے علاقہ میں پائی جائے یا ایسے علاقہ میں جہاں مسلمانوں کی کثرت ہو تو اس کو مسلمان ہی سمجھا جائے گا، اور اسکی جنازہ کی نماز پڑھ کر مسلمانوں کے قبرستان میں تدفین کردی جائے گی۔
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند