سوال
Ref. No. 1010کیا شادیوں میں آنگن میں دولہا کے ساتھ اس کے بھائی وغیرہ کاصاحب علی / سہبلیا/سہبالابننا صحیح ہے؟
جواب
Ref. No. 1081 Alif
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ شرعاً اس کی کوئی حیثیت نہیں۔ رسم و رواج سے اجتناب کیا جانا چاہئے۔ نیزدولہا وغیرہ کا آنگن میں جانا اور نامحرم عورتوں کا سامنا کرنا ، یہ تمام غیرشرعی امور ہیں جن سے اجتناب کیا جانا ضروری ہے۔واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند