نماز جنازہ کے بعد میت کا چہرہ دکھانے کی گنجاءش ہے یا نہیں؟ ایک صاحب نے بتایا کہ حدیث میں منع کیا گیا ہے؟

سوال کا متن:

Ref. No. 990

نماز جنازہ کے بعد میت کا چہرہ دکھانے کی گنجاءش ہے یا نہیں؟ ایک صاحب نے بتایا کہ حدیث میں منع کیا گیا ہے؟

جواب کا متن:

Ref. No. 1067

 

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔  جنازہ کی نماز کے بعدمیت کا چہرہ دکھانے سے احتراز کیا جاناچاہئےکیونکہ بعض مرتبہ احوال برزخ شروع ہوجاتے ہیں،  تاہم اگر  کوئی قریبی رشتہ دار آجائے تو اس کو مردے کا چہرہ دکھانے کی گنجائش ہے، لیکن اگر کوئی تغیر دیکھے تو کسی سے بیان  نہ کرے۔ البتہ اس کو رسم ہرگز نہ بنایا جائے۔ واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :250
تاریخ اجراء :Mar 4, 2015,