ایک شخص نے مسجد میں اذان کے لءے مءک دیا تو کیا اس سے مسجد میں تقریر وغیرہ میں کرنا درست ہے؟ اذان کے علاوہ جماعت کے وقت کا اعلان کرنا کہ کل سے ظہر کی جماعت ۲ بجے ہوگی وغیرہ کیسا ہے؟ رمضان میں ختم سحری وغیرہ کا اعلان درست ہے

سوال کا متن:

Ref. No. 1031

ایک شخص نے مسجد میں اذان کے لے  مائک دیا تو کیا اس سے مسجد میں تقریر وغیرہ میں کرنا درست ہے؟ اذان کے علاوہ جماعت کے وقت کا اعلان کرنا کہ کل سے ظہر کی جماعت ۲ بجے ہوگی وغیرہ کیسا ہے؟ رمضان میں ختم سحری وغیرہ کا اعلان درست ہے؟ بینوا توجروا

جواب کا متن:

Ref. No. 1100 Alif

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگر مائک دینے والے نے یہ صراحت کردی  ہو کہ اذان ہی کے لئے خاص ہے، اذان کے علاوہ کوئی کام اس سے نہ لیاجائے تو دوسرا کوئی کام درست نہیں۔ اور اگر ایسا نہیں ہے اور منشاء دینی کام  ہے تو مذکورہ تمام امور درست ہیں۔ کذا فی الاوقاف من الفتاوی۔ واللہ تعالی اعلم

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :232
تاریخ اجراء :Feb 24, 2015,