سوال
Ref. No. 1031ایک شخص نے مسجد میں اذان کے لے مائک دیا تو کیا اس سے مسجد میں تقریر وغیرہ میں کرنا درست ہے؟ اذان کے علاوہ جماعت کے وقت کا اعلان کرنا کہ کل سے ظہر کی جماعت ۲ بجے ہوگی وغیرہ کیسا ہے؟ رمضان میں ختم سحری وغیرہ کا اعلان درست ہے؟ بینوا توجروا
جواب
Ref. No. 1100 Alif
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگر مائک دینے والے نے یہ صراحت کردی ہو کہ اذان ہی کے لئے خاص ہے، اذان کے علاوہ کوئی کام اس سے نہ لیاجائے تو دوسرا کوئی کام درست نہیں۔ اور اگر ایسا نہیں ہے اور منشاء دینی کام ہے تو مذکورہ تمام امور درست ہیں۔ کذا فی الاوقاف من الفتاوی۔ واللہ تعالی اعلم
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند