کیا اہل حدیث حق پر ہوتے ہیں

سوال کا متن:

Ref. No. 922

?کیا اہل حدیث حق پر ہوتے ہیں

جواب کا متن:

Ref. Noi. 1011 Alif

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔جو لوگ حدیث سمجھنے کے اصول وقواعد سے نابلد ہوں، صحابہ کرام جیسی مقدس جماعت(جن کے واسطہ سے ہمیں دین ملاہے)  کے اجماع کے منکر اور خیرالقرون کے علماء صلحاء واتقیاء اور ائمہ مجتھدین (جنھوں نے اپنا سب کچھ دینی علوم کی حفاظت میں لگادیا) کو برا بھلا کہتے ہوں، ان کے اجتہاد پر اپنے اجتہاد کو ترجیح دیتے ہوں اور ان پر لعن طعن کرتے ہوں ، ظاہر ہے کہ وہ حق پر کیونکر  ہوسکتے ہیں۔ اس لئے آج کا نام نہاد اہل حدیث فرقہ  اہل سنت والجماعت سے خارج اور راہ اعتدال سے ہٹا ہوا فرقہ  ہے۔

 واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :208
تاریخ اجراء :Jan 23, 2015,