جرسی گائے اسے کہتے ہیں کہ جسکے جسم پر سفید-سیاہ یا پھر سرخ رنگ کے چھینٹ ہوتے ہیں تو ایسی گائے کے دودھ کا پینا یا پھر اسکے گوشت کا کهانا کیسا ہے ؟کیوں کہ ایسی گائے کے بارے میں یہ بات کہی جاتی ہے کہ اس گائے کے نسل کا تعلق خ

سوال کا متن:

Ref. No. 922

 جرسی گائے اسے کہتے ہیں کہ جسکے جسم پر سفید-سیاہ یا پھر سرخ رنگ کے چھینٹ ہوتے ہیں تو ایسی گائے کے دودھ کا  پینا یا پھر اسکے گوشت کا کهانا کیسا ہے ؟کیوں کہ ایسی گائے کے بارے میں یہ بات کہی جاتی ہے کہ اس گائے کے نسل کا تعلق خنزیر سے ہے۔

جواب کا متن:

 

Ref. No. 1008 Alif

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔جب صورت و  غذا کے اعتبار سے وہ گائے ہے تو اس کا دودھ اور گوشت استعمال کرنا جائز ہے۔ لان المعتبر فی الحل والحرمۃ الام فیما تولد من ماکول وغیرماکول۔ (کذا فی الشامی)  واللہ اعلم بالصواب

 

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :201
تاریخ اجراء :Jan 19, 2015,