سوال
Ref. No. 1184ایک شخص نے اپنی بیوی کو کہا کہ ایک دو تین گھر سے نکل جاو. تو ایسی صورت میں کتنی طلاق واقع ہوگی.اظھار دربھنگہ ے
جواب
Ref. No. 1251 Alif
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم-: اگر شوہر نے اپنے قول سے طلاق کی نیت کی تھی تو تین طلاقیں مغلظہ واقع ہوگئیں۔ اور اگر ایک دو تین سے فوری طور پر نکلنا مراد تھا تو طلاق واقع نہیں ہوئی۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند