سوال
Ref. No. 1172اگرکوئی زکوة کی رقم کسی مولانا کو دیدے اور پھر مولانا سے وہ رقم چوری ہوجائے یا کھو جائے، توکیا زکوة دینے والے کی زکوة ادا ہوجائے گی یا دوبارہ دینی ہوگی؟ اسی طرح اگر زکوة کی رقم الگ کر کے رکھ لی اور ابھی غریب کو نہیں دیا تھا کہ وہ رقم چوری ہوگیر تو کیا حکم ہے؟ باحوالہ بتائیں۔ ابوبکر
جواب
Ref. No. 1238 Alif
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ مذکور فی السوال دونوں صورتوں میں مزکی کی زکوة ادا نہیں ہوگی، اور اس کو دوبارہ زکوة نکالنی ہوگی۔ ولا یخرج عن العہدة بالعزل بل بالاداء للفقراء قال الشامی فلوضاعت لاتسقط عنہ الزکوة ولومات کانت میراثا عنہ۔ کذا فی الشامی۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند