سوال
Ref. No. 1176اگر داماد ساس کو چھولے غلط نیت کے ساتھ یا سسر بہو کو غلط نیت سے چھولےتو کیا حکم ہے؟ با حوالہ بتائیں ؟ سعد شاہد
جواب
Ref. No. 1242 Alif
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ اگر داماد اپنی ساس کو غلط نیت سے چھولے تو اس کی بیوی اس پر ہمیشہ کے لئےحرام ہوجائے گی۔ اسی طرح اگر سسر نے اپنی بہو کو غلط نیت سے چھودیا تو بہو اس کے بیٹے کے لئے حرام ہوجائے گی۔ ومن مستہ امرءة بشھوة حرمت علیہ امھا وابنتھا، ہدایہ ج۲ ص۳۰۹۔ یحرم کل من الزانی والمزنیة علی اصل الآخروفرعہ۔ شامی۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند