السلام علیکم کیافرماتےھیں مفتیان عظام اس مسلہ کے بارے میں مسلہ-یہ ہے فاطمہ کا انتقال ہوگیا اب 1-زوج 2-ام 3-بنت۔ بنت 4اخت زدہ ھیں تو مذکورہ صورت میں اخت کو کیا حصہ ملے گا

سوال کا متن:

السلام علیکم
کیافرماتےھیں مفتیان عظام اس مسلہ کے بارے میں
مسلہ-یہ ہے فاطمہ کا انتقال ہوگیا اب 1-زوج 2-ام 3-بنت۔ بنت 4اخت  زدہ  ھیں تو مذکورہ صورت میں اخت کو کیا حصہ ملے گا

جواب کا متن:

Ref. No. 1210 Alif

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ صورت مسئلہ میں اخت عصبہ ہے، اور ذوی الفروض کو حصہ دینے کے بعد اگر کچھ بچے گا تو وہ اخت کو ملے گا۔ صورت مذکورہ میں ترکہ مکمل تقسیم ہوگیا ، کچھ بچا نہیں اس لئے اخت کو یہاں کچھ نہیں ملے گا۔ تخریج حسب ذیل  ہے۔

مسئلہ ۱۲  ؀ ۱۳

زوج–ام –بنت –بنت –اخت

۳–۲–۴–۴–عصبہ

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :351
تاریخ اجراء :Jun 7, 2015,