سوال
Ref. No. 1130قبرستان اگر جنگل جیسا ہوگیا ہے تو مزدور لگاکر صاف کروانا کیسا ہے، اور قبر کی جو مٹی اندر چلی گی ہے گڈھا ہوگیا ہے اس قبر کو مٹی ڈال کربرابر کرنا کیسا ہے؟
جواب
Ref. No. 1190 Alif
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ بشرط صحت سوال مذکورہ قبرستان کو صاف کروانا درست ہے اور جس قبر میں گڈھا ہوگیا ہو اس کو مٹی ڈال کر برابر کرنا بھی درست ہے۔ واللہ اعلم
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند