السلام علیکم ورحمة الله وبركاته میرا سوال ہے کہ بیسی ڈالنا کیسا هے؟ کمیٹی بولی جاتی هے یعنی 15 آدمی سو سو روپئے ڈالتے ہیں پھر حساب15 دن میں هوتاہے۔ جو کمیٹی سب کی جمع کرتا ہے پہلے لاٹری اسی کی ہوتی ہے، پھر کمیٹی پرچہ ک

سوال کا متن:

Ref. No. 903

السلام علیکم  ورحمة الله وبركاته  میرا سوال ہے کہ بیسی ڈالنا کیسا هے؟  کمیٹی بولی جاتی هے یعنی 15 آدمی  سو سو روپئے ڈالتے ہیں پھر حساب15 دن میں هوتاہے۔ جو کمیٹی سب کی جمع کرتا ہے پہلے لاٹری اسی کی ہوتی ہے، پھر کمیٹی پرچہ کے حساب سے کھلتی ہے اور جس کا نام پرچہ میں نکلتا ہے اس کو پیسے دیدئے جاتے ہیں۔ تمام ممبران کے نام پرچیوں کے حساب سے نکلتے رہتے ہیں، آخر میں پیسے سب پر برابر ہوکر ختم ہوجاتے ہیں۔

جواب کا متن:

Ref. No. 886 Alif

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔کمیٹی میں کسی کو کم یا زیادہ رقم نہ ملے بلکہ صرف یہ مقصود ہو کہ ہر ایک کو اکٹھی رقم مل جائے، تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :185
تاریخ اجراء :Jan 5, 2015,