سوال
Ref. No. 892کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل میں شریعت کیا کہتی ہے؟
میں امریکہ میں رہتی ہوں، میری شادی 2006 ء میں ہوئی ۔ میرے شوہر نے مجھے بہت تنگ کیا ٹارچر کیا تو میں نے 2012ء میں کورٹ میں مقدمہ درج کرایا کہ مجھے میرے شوہر سے چھٹکارا دلایاجائے۔ میں اپنے شوہر کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی ، میں اپنے طور پر زندگی گذارنا چاہتی ہوں۔میاں بیوی کے دستخط لے کر کورٹ نے 5جون 2014 ء کو طلاق کا فیصلہ سنایا ۔ شوہر کے بھی دستخط اس پر موجود ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا یہ طلاق واقع ہوئی یا نہیں یا ہم دونوں اب بھی میاں بیوی ہیں۔ بتول
جواب
Ref. No. 881 Alif
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ صورت مسئولہ میں اگر فارم پر طلاق کی صراحت تھی اور شوہر نےاس پر اپنی رضامندی سے دستخط کردیا ہے اور کورٹ نے اسی کے مطابق فیصلہ سنایا ہے ، تو عورت پر طلاق واقع ہوچکی ہے۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند