سوال
Ref. No. 858کسی غیر مسلم کی شادی میں دعوت کھانا کیسا ہے؟ اسی طرح غیر مسلموں کو دعوت دینا درست ہے یا نہیں؟
جواب
Ref. No. 841 Alif
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:اگر کوئی خلاف شرع امر نہ پایا جائے ،کوئی مذہبی موقع نہ ہو ، اسی طرح کسی مفسدہ کا خطرہ نہ ہو تو اگرکھانا حلال ہےتو دعوت میں جانا بھی درست ہے اور دعوت دے کر اپنے گھر مہمان نوازی کرنا بھی درست ہے۔ مسلمانوں کو غیروں سے بھی معاملات اچھے رکھنے چاہئیں۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند