سوال
Ref. No. 1033کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام
بعض امراض میں ڈاکٹر مادہ منویہ کو چیک کرنا ضروری قرار دیتا ہے ، اس کے لئے بذریعہ مشت زنی تازہ منی نکال کر چیک اپ کے لئے دینی ہوتی ہے تو کیا شرعاً اس کی گنجائش ہے؟
صفدر بن حاجی وصی الدین دہلی
جواب
Ref. No. 984 Alif
الجواب وباللہ التوفیق
اگر علاج کے لئے مذکورہ صورت ضروری ہواور ماہر ڈاکٹر اس کا فیصلہ کرے تو صرف اس علاج کے لئے مذکورہ صورت اختیار کرنے کی گنجائش ہے۔ کذا فی الشامی۔ واللہ اعلم
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند