1. دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
  2. خوردونوش

کیا پولیو پلانا جائز ہے

سوال

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔ کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کیا پولیو پلانا جائز ہے۔
کہتے اس میں بچوں کی طاقت کم کرنے کی دوا رہتی ہیں۔ یعنی نامرد

جواب

Ref. No. 41/0000

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ ڈاکٹروں سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ افواہ ہے، اور پولیو کا کوئی نقصان  اب تک سامنے نہیں آیا ہے، اس لئے پلانے کی اجازت ہے۔ تاہم اگر معتبر ذرائع سے کسی نقصان کا علم ہوجائے توپھر اس سے اجتناب  لازم ہوگا۔

 واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند


ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :1922
تاریخ اجراء :Jan 17, 2020

PDF ڈاؤن لوڈ