1. دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
  2. متفرقات

کھانے کے دوران سبحان اللہ الحمدللہ کہنا کیسا ہے کیا یہ کہنا سنت ہے یا مستحب ہے

سوال

کھانے کے دوران سبحان اللہ الحمدللہ کہنا کیسا ہے کیا یہ کہنا سنت ہے یا مستحب ہے براہ کرم رہنمائی فرمائے

جواب

Ref. No. 41/949

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  کھانا کھانے سے پہلے بسم اللہ اور اگر بھول جائے تو یاد آنے پرکھانے کے درمیان  بسم اللہ اولہ وآخرہ پڑھنا حدیث شریف سے ثابت ہے (ترمذی شریف)۔ کھانے کے درمیان بسم اللہ ، الحمدللہ وغیرہ کی صراحت والی کوئی حدیث نظر سے نہیں گزری تاہم نعمت خداوندی پر شکرگزاری کی روایات بکثرت ہیں۔ اس لئے اگر بغیر لازم سمجھے کوئی ذکر کرے تو مباح و درست ہے، اس میں کوئی وجہ ممانعت نہیں ہے۔

 واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند


ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :1897
تاریخ اجراء :Jan 7, 2020

فتوی پرنٹ