سوال
السلام علیکمحضرت ایک عورت عمرہ پے جارہی ہے مگر انکو مسلسل خون آتا ہے رکتا نہیں بالکل وہ عمرہ کیسے کرے
جواب
Ref. No. 41/922
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ ایسی عورت مستحاضہ ہے، ایام حیض کے بعد گرچہ خون جاری رہے وہ عمرہ کرسکتی ہے، اس کے لئےطواف کرنے سے قبل وضو کرلینا کافی ہوگا۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند