بہن کو شہوت سے مس کرنے کا حکم

سوال کا متن:

سنان کی دو بہنیں ہیں حمیرا اور ثریّا۔ دونوں بہنیں سو رہی تھیں۔ سنان نے شہوت سے انکے پستان اور کولہوں کو مس کیا جبکہ دونوں  اعضاء پر کپڑا موجود تھا۔ سنان کے اس عمل کو اسکی بہنوں نے بالکل محسوس نہیں کیا۔ اسکے اس عمل سے حرمت و مصاہرت کا حکم اگر لاگو ہوا تو کن کن رشتوں پر اثر انداز ہوا۔

جواب کا متن:

Ref. No. 41/919

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  اگر شہوت سے مس کے  دوران  دونوں کے اعضاء پر  اتنے موٹے کپڑے ہوں  جس سے بدن کی حرارت محسوس نہ ہو تو حرمت ثابت نہیں ہوگی۔ اور اگر حرارت اور گرمی محسوس کی تو حرمت ثابت ہوجائے گی۔ اور اس سے باپ کے نکاح میں کوئی فرق نہیں آئےگا۔ البتہ آپ کی اولاد اور ان بہنوں کی اولاد کے درمیان نکاح نہیں ہوسکتا ہے اس لئے کہ وہ سب آپس میں سوتیلے بھائی بہن کے درجہ میں ہوگئے۔ لایحل للرجل ان یتزوج بامۃ ولاباختہ الخ ہدایہ ج2ص307۔

 واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :1862
تاریخ اجراء :Dec 14, 2019,