خواب میں کھانا اور پانی دیکھنا

سوال کا متن:

: خواب میں کھانا اور پانی دیکھنا

سوال - 1: سوال: اَلسَّلاَ مُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَا تُهُ امید کے مزاج گرامی بخیر ہوگا.جناب مولانا محترم مجھے ہر رات خواب آتے ہیں • مجھے اکثر خواب میں کھانا پکانے اور کھانا ختم ہوتےہوئے دیکھتا ہوں کبھی کھانا سے فارغ ہوکر ہاتھ دھوتا ہوں کبھی میری مرحومہ ماں رسوئی گھر میں نظر آتے ہیں • کبھی میرے اکلوتے بڑے سگا بھائی کہتے کے بگونے میں کا کھانا کھالو. • کبھی دیکھتا ہوں کے مجھے ادھر سعودی سے جانے پر مجبور کیا جارہا ہے • کبھی دیکھتا ہوں کے دوست کے ساتھ گوشت بکری مرغا کھارہا ہوں • کبھی دیکھتا ہوں کے پانی کا نل کھولا ہوں اور پانی نکل آتا ہے اوپر کے خواب کی تعبیر قرآن ، حدیث اور اسوہ صحابہ کی روشنی میں بتائِیں

جواب کا متن:

Ref. No. 41/922

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  یہ خواب خواب دیکھنے والے کی ترقی کی علامت ہے۔ اسلئے خوب محنت وجدوجہد سے کام لیں۔

 واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :1861
تاریخ اجراء :Dec 11, 2019,