السلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ نمازمیں سورہ اخلاص کو احدنِ الله اسطرح پڑھنا نماز فاسد ہو جا ئینگے یا نہیں مع دلیل جواب مر حمت فرمائیں ۔فقط والسلام

سوال کا متن:

السلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ نمازمیں سورہ اخلاص کو احدنِ الله اسطرح پڑھنا نماز فاسد ہو جا ئینگے یا نہیں مع دلیل جواب مر حمت فرمائیں ۔فقط والسلام

جواب کا متن:

Ref. No. 41/1004

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  احد کی دال پر تنوین ہے اور تنوین میں  نون ساکن ہوتا ہے اور ساکن کا قاعدہ یہ ہے کہ اگر اس کو اگلے حرف سے ملانا ہو تو اس ساکن پر کسرہ پڑھاجاتا ہے(الساکن اذا حرک حرک بالکسر)۔  اس لئے احدُنِ اللہ پڑھنے سے نماز میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔ نماز درست  ہے۔

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :1851
تاریخ اجراء :Dec 6, 2019