کیادودھ کے ساتھ گوشت یا انڈے کھانا خلاف سنت ہے؟ ۔ کیا ڈیری مصنوعات (دہی) کے ساتھ گوشت یا انڈے کھاسکتے ہیں؟ عمر

سوال کا متن:

کیادودھ کے ساتھ گوشت یا انڈے کھانا خلاف سنت ہے؟ ۔ کیا ڈیری مصنوعات (دہی) کے ساتھ گوشت یا انڈے کھاسکتے ہیں؟

جواب کا متن:

Ref. No. 1590/43-1123

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ حلال جانور کا دودھ و گوشت حلال ہے۔ اس لئے دودھ کے ساتھ گوشت یا انڈے کھانا خلاف سنت نہیں کہا جائے گا۔  گوشت کے مختلف پکوان میں  آج کل دہی ڈالتے ہیں، اس لئےدہی کے ساتھ  گوشت یاانڈے کھانے میں کوئی ممانعت نہیں ہے۔  تاہم اگر طبی طور پر مضرصحت ہونا معلوم ہوجائے تو گریز کرنا چاہئے۔  و في الخانیة وغیرھا: لبن المأکول حلال (شامی(456/6)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :3845
تاریخ اجراء :Sep 8, 2021