سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہکیا جس طرح مسلم حکمرانوں کو برا بھلا کہنا منع ہے کیا غیر مسلم حکمرانوں کو بھی برا بھلا کہنا منع ہے یا ان کے برے کرتوتوں کی وجہ سے ان پر لعن طعن کر سکتے ہیں
جواب
Ref. No. 1553/43-1084
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ شریعت میں کسی کو بھی برا بھلا کہنا منع ہےاور اس میں مسلم و غیرمسلم سب برابر ہیں۔ اور لعن و طعن سے بھی کسی کو بھی فائدہ نہیں ہوتاہے۔البتہ جس کے کرتوت غلط ہوں اس کو سمجھانا چاہئے اور اس کے کاموں کو برا کہنا بھی جائز ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند