سوال کا متن:
السلام علیکم ورحمتہ اللہ کیا فرماتے ہیں حضرات مفتیان کرام کہ عام کہ عام طور سے فقہ کی کی کتابوں میں لکھا ہوا ہوتا ہےسنن الوضو یا سنن الطھارۃ تو اس سے سنت مؤکدہ مراد ہوتی ہیں یا سنت غیر موکدہ اگر دونوں ہی مراد ہوتی ہیں تو پہچان کیسے کی جائے
جواب کا متن:
Ref. No. 1241/42-735
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ سنتوں میں اصل یہ ہے کہ اس پر عمل کیا جائے قطع نظر اس سے کہ وہ سنت مؤکدہ ہے یا غیرمؤکدہ۔تاہم کتابوں میں سنن سے عام طور پر سنن مؤکدہ مراد ہوتی ہیں، اور جو غیرمؤکدہ ہیں ان کو مستحبات ، آداب وغیرہ الفاظ سے تعبیر کیاجاتاہے۔ ھذا ماظہر لی
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند