بسم اللہ الرحمن الرحیم۔۔۔اسلام علیکم ورحمتہ اللہ۔۔جسطرح آپ نے دینی مدارس میں پڑھنے والے علمائے کرام کیلئے ایک نصاب مقرر کر رکھا ہے،اسطرح عام مسلمانوں کیلئے بقدر ضرورت دین کا علم سیکھنے کیلئے کوئی نصاب مقرر نہیں۔۔ اگرچہ حضر

سوال کا متن:

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔۔۔اسلام علیکم ورحمتہ اللہ۔۔جسطرح آپ نے دینی مدارس میں پڑھنے والے علمائے کرام کیلئے ایک نصاب مقرر کر رکھا ہے،اسطرح عام مسلمانوں کیلئے بقدر ضرورت دین کا علم سیکھنے کیلئے کوئی نصاب مقرر نہیں۔۔ اگرچہ حضرات علمائے کرام نے دین اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے کیلئے اردو زبان میں بہت سی کتابیں اور رسالے تحریر فرماءے۔۔آپ سے درخواست یہ ہے کہ آپ اردو زبان میں لکھی ہوئی کتابوں کا ایسا مجموعہ تجویز فرمائیں جو عام مسلمانوں کیلئے علم دین سیکھنے کے لئے نصاب کا درجہ رکھتا ہو،اس نصاب کو پڑھ لینے کے بعد آدمی کو دین کی بنیادی اور ضروری باتوں کا علم حاصل ہو جائے اور حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث پاک کی منشا بھی پوری ہو جائے۔۔و علیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔۔۔ وسیم خان ساکنہ گلاب باغ سرینگر کشمیر 4

جواب کا متن:

Ref. No. 958/41-000

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  حضرت مولانا مفتی تقی عثمانی صاحب مدظلہ نے ایک سائل کی درخواست پر عوام الناس کے لئے بقدر ضرورت دین سیکھنے کے لئے درج ذیل نصاب متعین فرمایا ہے جو دو حصوں پر مشتمل ہے، اور عوام کے لئے مفید ہے۔

پہلا حصہ: 1-حیاۃ المسلمین۔ 2-فروع الایمان۔ 3- تعلیم الدین۔ 4- مردوں کے لئے بہشتی گوہر۔ 5-عورتوں کے لئے بہشتی زیور۔ 6-جزاء الاعمال۔ 7- سیرت خاتم الانبیاء۔ 8- حکایات صحابہ۔ 9- تاریخ اسلام مولانا محمد میاں صاحب۔ 10- اسوہء رسول اکرم ﷺ ڈاکٹر عبدالحیی عارفی۔

دوسرا حصہ: 1- معارف القرآن مفتی شفیع صاحب۔ 2- معارف الحدیث مولانا منظور نعمانی صاحب۔ 3-بہشتی زیور کے مسائل۔ 4-علم الفقہ مولانا عبدالشکور صاحب۔ 5- عقائد اسلام مولانا ادریس صاحب۔ 6-شریعت و طریقت۔ (مستفاد فتاوی عثمانی 1/158)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :2386
تاریخ اجراء :Jun 23, 2020,