1. دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
  2. نکاح و شادی

اس طرح نکاح کیا کہ میں مہر نہیں لوں گی، یا ہم مہر نہیں دیں گے....دونوں اس پر راضی ہوگئے۔۔۔۔۔شرعا کیا واجب ہوگا۔؟؟؟

سوال

اس طرح نکاح کیا کہ میں مہر  نہیں لوں گی، یا ہم مہر نہیں دیں گے....دونوں اس پر راضی ہوگئے۔۔۔۔۔شرعا کیا واجب ہوگا۔؟؟؟

جواب

Ref. No. 947/41-91

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  نکاح کے اندر مہر شرط ہے، اگر عورت نے مہر نہ لینے کی شرط لگائی ہو توبھی نکاح صحیح ہوگا اور بعدنکاح شوہر کے ذمہ مہر مثل  واجب ہوگا۔شرط فاسد سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔   

(والنكاح) بأن قال تزوجتك على أن لا يكون لك مهر يصح النكاح ويفسد الشرط ويجب مهر المثل كما عرف في موضعه (البحرالرائق 6/203) (وَإِنْ تَزَوَّجَ مُسْلِمٌ عَلَى خَمْرٍ أَوْ خِنْزِيرٍ فَالنِّكَاحُ جَائِزٌ وَلَهَا مَهْرُ مِثْلِهَا) ؛ لِأَنَّ شَرْطَ قَبُولِ الْخَمْرِ شَرْطٌ فَاسِدٌ فَيَصِحُّ النِّكَاحُ وَيَلْغُو الشَّرْطُ، بِخِلَافِ الْبَيْعِ؛ لِأَنَّهُ يَبْطُلُ بِالشُّرُوطِ الْفَاسِدَةِ لَكِنْ لَمْ تَصِحَّ التَّسْمِيَةُ لِمَا أَنَّ الْمُسَمَّى لَيْسَ بِمَالٍ فِي حَقِّ الْمُسْلِمِ فَوَجَبَ مَهْرُ الْمِثْلِ. (العنایۃ شرح الھدایۃ 3/358)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند


ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :2361
تاریخ اجراء :Jun 22, 2020,

فتوی پرنٹ