1. دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
  2. نکاح و شادی

حیض کے ہو نے کی حالت میں نکاح کرنا کیسا ہے؟ کیا حالت حیض کا نکاح معتبر ہوگا؟

سوال

حیض کے ہو نے کی حالت میں نکاح  کرنا کیسا ہے؟ کیا حالت حیض کا نکاح معتبر ہوگا؟

جواب

Ref. No. 948/41-89

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  حالت حیض میں نکاح کرنے سے نکاح منعقد ہوجاتا ہے، البتہ  جب تک عورت حالت حیض میں رہے گی، شوہر کے لئے جماع کرنا جائز نہیں ہوگا۔  لڑکی والوں کو نکاح کا دن متعین کرنے سے قبل گھر کی عورتوں سے اس سلسلہ میں اندازہ  معلوم کرلینا چاہئے۔

وأما نحو الحيض والنفاس والإحرام والظهار قبل التكفير فهو مانع من حل الوطء لا من محلية العقد فافهم.  (الدرالمختار  ج3/ص4)

 

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند


ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :2359
تاریخ اجراء :Jun 21, 2020,

فتوی پرنٹ