1. دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
  2. نماز / جمعہ و عیدین

اور ایک سوال یہ ہے کہ اب تو مسجد کھل گئی ہے، لیکن کچھ جوان لڑکے اب بھی مسجد نہیں جاتے ہیں، اپنے گھر میں ہی نماز پڑھتے ہیں، کیا ان کی نماز درست ہے۔

سوال

اور ایک سوال یہ ہے کہ اب تو مسجد کھل گئی ہے، لیکن کچھ جوان لڑکے اب بھی مسجد نہیں جاتے ہیں، اپنے گھر میں ہی نماز پڑھتے ہیں، کیا ان کی نماز درست ہے۔

جواب

Ref. No. 951/41-90

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ گھر میں بھی نماز درست ہوجاتی ہے، لیکن اگر کوئی عذر نہ ہو تو مسجد میں جماعت سے ہی نماز پڑھنی چاہئے۔ لیکن لاک ڈاؤن میں ابھی مسجدیں پورے طور پر نہیں کھلی ہیں، اور کرونا نامی وبا کے خطرات اب بھی ہیں، اس لئے اگر کوئی احتیاط برتتے ہوئے گھر میں نماز پڑھے تو گنجائش ہے۔  

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :2357
تاریخ اجراء :Jun 21, 2020,

فتوی پرنٹ