ہمایوں وسوسہ کا مریض ہے، ہمایوں کے دماغ میں ہمیشہ وسوسہ رہتا ہے۔ ہمایوں اپنی اہلیہ سے اشارہ سے کھانا مانگ رہا تھا ، اور اس کے دماغ میں وسوسہ آگیا اور ایک بار ہمایوں گلے سے آواز نکال کر اپنی اہلیہ کو بلایا اور اشارہ سے پان

سوال کا متن:

ہمایوں وسوسہ  کا مریض ہے، ہمایوں کے دماغ میں ہمیشہ وسوسہ رہتا ہے۔ ہمایوں اپنی اہلیہ سے اشارہ سے کھانا مانگ رہا تھا ، اور اس کے دماغ میں وسوسہ آگیا اور ایک بار ہمایوں گلے سے آواز نکال کر اپنی اہلیہ کو بلایا اور اشارہ سے پانی مانگ رہا تھا پھر اس کو وسوسہ آگیا تو کیا ہمایوں کی نکاح پر کوئی اثر پڑا۔  نوٹ: ہمایوں نے زبان سے کوئی لفظ نہیں بولا، صرف گلے سے آواز نکالی تھی، بعد میں صرف یہ بولا کھانا لے آؤ، پانی لے آؤ۔   محمد عاصم

جواب کا متن:

Ref. No. 945/41-84

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  اگر زبان سے طلاق یا اس کے مشابہ کوئی لفظ نہیں نکالا تھا تو صرف وسوسہ آنے سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ وسوسوں سے احتراز لازم ہے۔  

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :2348
تاریخ اجراء :Jun 19, 2020,