سوال کا متن:
اگر خاوند زبان سے بیوی کے لئے خلع کے الفاظ کہے کیا وہ طلاق ہوگی
جواب کا متن:
Ref. No. 943/41-87
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ لفظ خلع الفاظ کنائی میں سے ہے۔ اگر شوہر نے طلاق کی نیت سے خلع کے الفاظ کہے تو طلاق واقع ہوجائے گی۔
لو قال: خالعتك ونوى الطلاق يقع الطلاق ولا يسقط شيء من المهر والنفقة. (الدرالمختار 3/595) وأما حكم الخلع فإن كان بغير بدل بأن قال خالعتك ونوى به الطلاق فحكمه أن يقع الطلاق ولا يسقط شيء من المهر والنفقة الماضية (البحرالرائق 4/206)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند