ایک شخص نے اپنی بیوی کو ایک طلاق بائن دی، اس کے بعد دوران عدت اس نے اپنی بیوی سے کہا میں نے تجھے تین طلاق دی، تو ایسی صورت میں کتنی طلاق واقع ہوں گی، اور کیا وہ دونوں بغیر حلالہ کے دوبارہ نکاح کرسکتے ہیں،نیز طلاق بائن کے ب

سوال کا متن:

ایک شخص نے اپنی بیوی کو ایک طلاق بائن دی، اس کے بعد دوران عدت اس نے اپنی بیوی سے کہا میں نے تجھے تین طلاق دی، تو ایسی صورت میں کتنی طلاق واقع ہوں گی، اور کیا وہ دونوں بغیر حلالہ کے دوبارہ نکاح کرسکتے ہیں،نیز طلاق بائن کے بعد طلاق رجعی دینے سے کونسی طلاق واقع
ہوگیں
محمد راغب دھلی

جواب کا متن:

Ref. No. 934/41-76

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  عدت کے زمانے میں دی گئی طلاق واقع ہوجاتی ہے، (درمختار) صورت مسئولہ میں ایک طلاق بائن کے بعد عدت کے  زمانہ میں بیوی سے کہا کہ : میں نے تجھے تین طلاق دی' تو اب اس کی بیوی پر تین طلاق مغلظہ واقع ہوگئی ہیں۔ دوبارہ نکاح کی گنجائش نہیں رہی۔ فان طلقھا فلاتحل لہ من بعد حتی تنکح زوجا غیرۃ (الآیۃ)

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :2323
تاریخ اجراء :Jun 16, 2020,