السلام علیکم ورحمۃ اللہ بعض لوگ ریڑھی پر سامان بیچتے ہیں اور اپنے سامان کے پرچار کے ساتھ ساتھ نعت بھی بجاتے ہیں سڑکوں پر کچھ دیر سامان کا پرچار ہوتا اور پھر کچھ دیر نعت چلتی ہے تو اس طرح کرنا کیسا ہے

سوال کا متن:

السلام علیکم ورحمۃ اللہ
بعض لوگ ریڑھی پر سامان بیچتے ہیں اور اپنے سامان کے پرچار کے ساتھ ساتھ نعت بھی بجاتے ہیں سڑکوں پر
کچھ دیر سامان کا پرچار ہوتا  اور پھر کچھ دیر نعت چلتی ہے
تو اس طرح کرنا کیسا ہے

جواب کا متن:

Ref. No. 1362/42-768

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ ایسا کرنا مناسب نہیں ہے۔ اس میں دینی چیزوں  کی ناقدری ہے اور  توہین ہے۔ اس لئے اس  سے بچنا چاہئے۔ لا يقرأ جهرا عند المشتغلين بالأعمال) الفتاوى الهندية :5/ 316(

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :3334
تاریخ اجراء :Mar 11, 2021