زید کو ایک ماہ سے بہت زیادہ وسوسہ آتاہے، زید کوئی بات سوچتا ہے یا کسی کام کو کرنے کا ارادہ کرتا ہے تو اس کے دماغ میں اچانک شرطیہ وسوسہ آجا تا ہے اور پھر یہ شک ہونے لگتا ہے کہ کہیں کوئی لفظ زبان سے نہ نکلا ہو، اور زید ان و

سوال کا متن:

زید کو ایک ماہ سے بہت زیادہ وسوسہ آتاہے، زید کوئی بات سوچتا ہے یا کسی کام کو کرنے کا ارادہ کرتا ہے تو اس کے دماغ میں اچانک شرطیہ وسوسہ آجا تا ہے  اور پھر یہ شک ہونے لگتا ہے کہ کہیں کوئی لفظ زبان سے نہ نکلا ہو، اور زید ان وسوسوں سے پریشان ہوجا تا ہے۔ تو کیا ان وسوسوں سے زید کے نکاح پر کوئی اثر پڑے گا؟ زید کسی سے بات کرتا ہے تو بھی وسوسہ آتا ہے۔  محمد عاصم

جواب کا متن:

Ref. No. 935/41-68

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  جب تک زبان سے  طلاق وغیرہ کے کچھ الفاظ نہیں بولے گا  نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ وسوسوں سے پرہیز کریں۔ صبح و شام معوذتین کا ورد کریں ۔اور دعاء کریں  ان شاء اللہ فائدہ ہوگا. 

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :2307
تاریخ اجراء :Jun 14, 2020,