تین بھائی اور دوبہنوں میں تقسیم میراث

سوال کا متن:

میت کے 3بھائی ۔2بہنیں  ہیں،ترکہ ایک کروڑ پچیس لاکھ ہے ،ان میں شرعی طور پر تقسیم کریں۔

جواب کا متن:

مرحوم نے  فوت ہوتے وقت  ترکہ میں جو کچھ چھوڑا  تھا وہ سب ورثہ میں شرعی طور پر تقسیم ہوگا،جس کی صورت یہ ہے کہ تمام مال واسباب کی قیمت لگائی جائے،اور اس سے کفن دفن کے معتدل اخراجات نکالے جائیں،پھر اگر میت پر قرضہ ہو تو وہ ادا کیا جائے،اس کے بعد بقیہ مال میں سے ہربھائی کو 25فیصد(3125000روپے)اور ہربہن کو 12.5 فیصد(1562500 روپے)فیصد حصہ دیا جائے


مجيب
سید نوید اللہ
مفتیان
آفتاب احمد صاحب
محمد حسین خلیل خیل صاحب
ماخذ :دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
فتوی نمبر :75326
تاریخ اجراء :2022-01-16