حیض و نفاس والی عورت کا میت کو غسل دینا

سوال کا متن:

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ  اگر کوئی عورت حیض یا نفاس کی حالت میں ہو، اور وہ کسی عورت کی میت کو غسل دینا چاہے، تو کیا وہ اس حالت میں میت کو غسل دے سکتی ہے ؟

جواب کا متن:

اگر میت کو غسل دینے کے لئے کوئی پاک عورت موجود ہو، تو حیض یا نفاس والی عورت کے لیے  میت کو غسل دینا مکروہ ہے، البتہ اگر حیض یا نفاس والی عورت کے علاوہ  کوئی  غسل دینے والی عورت موجود نہ ہو تو اس  کے غسل دینے  میں کوئی حرج نہیں ۔


حوالہ جات

في  التاتارخانیۃ:

وينبغي أن يكون غاسل الميت على الطهارة ، ويكره أن يكون جنبا أو حائضا. (3/116)

و في  الھندیۃ:

ينبغي أن يكون غاسل الميت على الطهارة كذا في فتاوى قاضي خان، ولو كان الغاسل جنبا أو حائضا أو كافرا جاز ويكره، كذا في معراج الدراية. ( 1/159)


مجيب
عبدالعظیم بن راحب خشک
مفتیان
فیصل احمد صاحب
شہبازعلی صاحب
ماخذ :دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
فتوی نمبر :76715
تاریخ اجراء :2022-03-09