مخصوص ایام مبارکہ میں زیارۃ قبور کا حکم

سوال کا متن:

چھوٹی یا بڑی عید پر كسی شخص كا اپنے فوت شدہ والدین ،رشتے دار اور دوست احباب كی قبر پر جانا جائز ہے یا نہیں؟

جواب کا متن:

ایصال ثواب اور دعائے مغفرت اورحصول عبرت کے لیے قبرستان جانا مستحب ہے ،لیکن شرعا اس کے لیے کوئی خاص دن مقررو مختص کرنا درست نہیں، اور اس کو باعث ثواب سمجھنا اس کو بدعت کے زمرے میں داخل کردیتا ہے۔البتہ  اعتقاد سنیت کے بغیرمبارک ایام میں زیادہ اہتمام کرنا اچھی بات ہے۔


حوالہ جات

الفتاوى الهندية (5/ 350)

وأفضل أيام الزيارة أربعة يوم الاثنين والخميس والجمعة والسبت والزيارة يوم الجمعة بعد الصلاة حسن ويوم السبت إلى طلوع الشمس ويوم الخميس في أول النهار وقيل في آخر النهار وكذا في الليالي المتبركة لا سيما ليلة براءة وكذلك في الأزمنة المتبركة كعشر ذي الحجة والعيدين وعاشوراء وسائر المواسم كذا في الغرائب.


مجيب
نواب الدین
مفتیان
سیّد عابد شاہ صاحب
محمد حسین خلیل خیل صاحب
ماخذ :دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
فتوی نمبر :76515
تاریخ اجراء :2022-03-24