بچوں کو چہرے یا پیٹھ پر مارنا

سوال کا متن:

چھوٹا تین، چار سالہ بچہ یا بچی شرارتیں كرے تو والدین اس كو چہرے یا پیٹھ پر زور سے مارتے ہیں، اس كا شرعًا كیا حكم ہے؟

جواب کا متن:

چہرے پر مارنے سے احادیث مبارکہ میں صریح منع وارد ہوا ہے،البتہ پیار میں چہرے پر معمولی سا مارنا منع نہیں،اسی طرح بچوں کو پیٹھ پر مارنامضر صحت ہونے کی وجہ سے بجائے تادیب کے تعذیب میں داخل ہے،اس  وجہ سے جائز نہیں،لہذاپیار میں معمولی سا مارنا منع نہیں۔


حوالہ جات

۔۔۔۔۔۔


مجيب
نواب الدین
مفتیان
سیّد عابد شاہ صاحب
محمد حسین خلیل خیل صاحب
ماخذ :دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
فتوی نمبر :76514
تاریخ اجراء :2022-03-24