سال گزرنے پرمختلف اموال زکوۃ کا حکم

سوال کا متن:

جس تاریخ پر زکوٰۃ فرض ہوئی ہے دوسرے سال اس تاریخ پر پورے واجب الاداءاموال زکوٰۃ کا ایک ساتھ حساب ہوگا یا ہر ایک کا اکیلا اکیلا ہوگا؟

جواب کا متن:

مالیت کے اعتبار سے تمام اموال کا ایک ساتھ حساب لگاکرایک ساتھ زکوۃ نکالنا بھی درست ہے اور ہر ایک مال کا الگ الگ حساب لگاکرالگ الگ زکوۃ  نکالنا بھی درست ہے۔


حوالہ جات

۔۔۔۔۔


مجيب
نواب الدین
مفتیان
سیّد عابد شاہ صاحب
محمد حسین خلیل خیل صاحب
ماخذ :دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
فتوی نمبر :80879
تاریخ اجراء :2023-08-01