اسکالرشپ کی مَد میں غلطی سے دی گئ اِضافی رقم کا حکم

سوال کا متن:

میں اسکالرشپ پر بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے گیا تھا۔ تعلیم مکمل ہونے کے بعد ڈگری کے لیے ساری کلیئرنس ہوگئ اور میں ڈگری لے کر واپس آگیا ۔ اب چھے ماہ بعد شعبہ مالیات کا پیغام موصول ہوا کہ ہم نے دو ماہ کی اسکالرشپ اضافی دے دی تھی ۔ اب اس صورت میں مجھے کیا کرنا چاہیے جب کہ ڈگری ہر شعبے سے کلیئرنس کے بعد ہی ملتی ہے ؟

جواب کا متن:

یونیورسٹی کے طلباء کو جو اسکالرشپ دی جاتی وہ ہبہ (گفٹ) ہوتی ہے۔ ہبہ ایک ایسا معاملہ ہے جو کسی پر لازم نہیں ہوتا بلکہ یہ دوسروں کے ساتھ احسان اور تبرع ہوتا ہے۔

صورت ِ مسئولہ میں  اگر غلطی  سےادارے کی طرف سے  دوماہ کی اضافی اسکالرشپ  (کی رقم )وصول ہوگئ ہو تو اس کا حکم امانت کا ہوگا، لہٰذا  یہ رقم ادارے کو واپس کرنا لازم ہے۔


حوالہ جات

(أحكام الوديعة، رقم المادة: ٧٧٧)

"الوديعة أمانة في يد المودَع، فإذا هلكت بلا تعد منه و بدون صنعه و تقصيره في الحفظ لا يضمن، ولكن إذا كان الإيداع بأجرة فهلكت أو ضاعت بسبب يمكن التحرز عنه لزم المستودع ضمانها".

الاختيار لتعليل المختار (3/ 25)

قال: (وهي أمانة إذا هلكت من غير تعد لم يضمن) ; لأنه لو وجب الضمان لامتنع الناس

 من قبولها وفيه من الفساد ما لا يخفى، ولما روينا من الحديث. 


مجيب
عدنان اختر بن محمد پرویز اختر
مفتیان
سیّد عابد شاہ صاحب
محمد حسین خلیل خیل صاحب
ماخذ :دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
فتوی نمبر :78821.62
تاریخ اجراء :2023-02-11