سوال :
ایسے لوگ جو بھنگ یا چرس کا کاروبار کرتے ہیں، ان کے ہاں کھانا وغیرہ کھانے کا کیا حکم ہے؟نیز ایسے لوگوں کے صدقہ و خیرات اور دیگر مالی عبادات کا کیا حکم ہے؟
جواب:
افیون اوربھنگ کے تاجر کی آمدنی حلال ہے،لہذااس طرح کے کاروباری کے ہاں کھانا،پینا یا مسجد اورمدرسہ کے لئے رقم لیناجائزہے،البتہ جو شخص صرف چرس کی ہی تجارت کرتاہواورا سی کو ذریعہ معاش بنائے تو ایسے شخص کے ہاں کھانا،پینا جائز نہیں، اسی طرح ایسے شخص سے مسجد اور مدرسہ کی مَد میں رقم لینابھی جائز نہیں ہے۔
حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 391)
(و) جاز (بيع عصير) عنب (ممن) يعلم أنه (يتخذه خمرا) لأن المعصية لا تقوم بعينه بل بعد تغيره وقيل يكره لإعانته على المعصية ونقل المصنف عن السراج والمشكلات أن قوله ممن أي من كافر أما بيعه من المسلم فيكره ومثله في الجوهرة والباقاني وغيرهما زاد القهستاني معزيا للخانية أنه يكره بالاتفاق.
مجيبعدنان اختر بن محمد پرویز اختر
مفتیانسیّد عابد شاہ صاحب
محمد حسین خلیل خیل صاحب