میزان بینک میں رقم رکھواناجائزہے اوراس پرجونفع ملے گاوہ بھی حلال ہے

سوال کا متن:

سوال: میں میزان بینک مین کچھ رقم رکھناچاہتی ہوں ،لیکن سوال یہ ہے کہ اس رقم پر جومنافع بینک سے ملے گاوہ سودکے زمرے میں آتاہے یانہیں ؟بہت سےعلماء کاکہنا یہ ہے کہ میزان بینک اسلامی ہے اوراس میں رکھی ہوئی رقم پرآنے والامنافع حلال ہے اوربہت سوں کی رائے اس کے خلاف ہے ۔مہربانی کرکے وضاحت فرمادیں ۔

جواب کا متن:

میزان غیرسودی بینک ہے ،اور مستند علماء کرام کے زیرنگرانی چل رہا ہے ۔
اس میں آپ اپنی رقم رکھواسکتی ہیں ،اوراس رقم پرجومنافع ملے گاوہ بھی حلال ہوگا،سودکے زمرے میں نہیں آتا۔
حوالہ جات
.
مجيب
محمّد بن حضرت استاذ صاحب
مفتیان
مفتی آفتاب احمد صاحب
مفتی محمد حسین خلیل خیل صاحب
ماخذ :دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
فتوی نمبر :53752
تاریخ اجراء :2015-03-25