انگوٹھی کا شرعی حکم

سوال کا متن:

لوہے کی انگوٹھی پہنکر نماز پڑھی جائے تو نماز ہوگی یا نہیں ؟

جواب کا متن:

لو ہے کی انگو ٹھی پہن کر نما ز پڑھنے سے نماز تو ہو جاتی ہے ، البتہ لوہے کی انگوٹھی پہننا شرعا مکروہ ہے، لہذا احتراز کیا جائے ۔یہ حکم مردوں کا ہے،عورت کےلیے سونے چاندی کے علاوہ کسی دھات کی انگوٹھی میں اختلاف ہے،راجح جواز ہے۔
حوالہ جات
قال العلامة ابن عابدین رحمہ اللہ تعالی تحت قولہ ﴿فیحرم بغیرھا﴾وفی الجو ھرہ والتختم بالحدید والصفر والنحاس والرصاص مکروہ للرجال والنساء ﴿رد المحتار ج٦ص۳۵۹﴾

مجيب
احسان اللہ شائق صاحب
مفتیان
مفتی آفتاب احمد صاحب
مفتی محمّد صاحب
ماخذ :دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
فتوی نمبر :53139.6
تاریخ اجراء :2014-12-16