طاق کلمات والی اقامت کے بعد پڑھی جانے والی نماز کا حکم

سوال کا متن:

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلے کے بارے میں، کہ سفر میں ہمارے ایک ساتھی نے اقامت کے الفاظ ایک ایک دفعہ کہے اور پھر دوسرےساتھی نے نماز پڑھادی، تو کیا ہماری یہ نماز ہوگئی یا دوبارہ لوٹانے کی ضرورت ہے؟

جواب کا متن:

جی ہاں نماز ہوگئی، لوٹانے کی ضرورت نہیں۔
حوالہ جات
قال العلامۃ ابن نجیم رحمہ اللہ: والحاصل أن الأذان والإقامة كل منهما سنة في حق أهل المسجد، يكره ترك واحد منهما أذانا أو إقامة، وأما غيرهم فلا يكونان سنة مؤكدة.
( البحر الرائق :1/ 280)
فی الفتاوى الهندية:
والإقامة مثل الأذان في كونه سنة للفرائض فقط. ..وإذا قدم في أذانه أو في إقامته بعض الكلمات على بعض نحو أن يقول: أشهد أن محمدا رسول الله قبل قوله: أشهد أن لا إله إلا الله فالأفضل في هذا أن ما سبق على أوانه لا يعتد به حتى يعيده في أوانه وموضعه، وإن مضى على ذلك جازت صلاته كذا في المحيط. (1/ 53،56)
واللہ سبحانہ و تعالی أعلم
مجيب
اسلام الدین صاحب
مفتیان
مفتی فیصل احمد صاحب
مفتی شہبازعلی صاحب
ماخذ :دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
فتوی نمبر :57136
تاریخ اجراء :2017-02-27