اللہ تعالی کی نافرمانی اقرار ربوبیت کی خلاف ورزی ہے

سوال کا متن:

حضرات ایک بندہ جب نافرمانی کرتا ہے تو یہ عالم ارواح کے وعدے میں جھوٹا ہونے کے زمرے میں آتا ہے؟

جواب کا متن:

عالم ارواح میں تمام روحو ں نے اللہ تعالی کی ربوبیت کا اقرار کیا تھا جس کا مطلب صرف اللہ کو رب ماننے کا اقرار اور وعدہ تھا،اور اللہ کو رب کا ماننے کا مطلب یہ بھی ہے کہ صرف اللہ ہی کے احکام کی اتباع کریں گے،لہذا اگر کوئی نافرمانی کرتا ہے تو وہ بلاشبہ عملی طور پر اس اقرار اور وعدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
حوالہ جات
---
مجيب
شفاقت زرین صاحب
مفتیان
مفتی سیّد عابد شاہ صاحب
مفتی سعید احمد حسن صاحب
ماخذ :دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
فتوی نمبر :55747-B
تاریخ اجراء :2016-07-31