قادیانی کے نماز میں شریک ہونے سے نماز فاسد نہیں ہوتی

سوال کا متن:

امام نماز پڑھا رہا تھا اور اس کے پیچھے نماز میں کوئی ختم نبوت کا منکر قادیانی شامل ہوگیا ، لوگ اور کچھ مقامی علماء امام سے ناراض ہیں اور کہتے ہیں کہ نماز کا اعادہ کیا جائے ، نماز نہیں ہوئی ، جب کہ امام کہتا ہے کہ مجھے علم نہیں تھا ، نماز ہو گئی ہے ۔
سوال یہ کہ اس نماز اور امام کا کیا حکم ہے ؟ اگر امام کو علم ہو تو کیا حکم ہوگا اور علم نہ ہو تو کیا حکم ہوگا ؟

جواب کا متن:

نماز ہوگئی ہے ، البتہ ممکنہ حد تک ان کو شریک نہ ہونے دیا جائے ، لیکن اگر وہ شریک ہوجائیں تو اس سے نماز پر کوئی اثر نہیں پڑتا، نماز ہو جاتی ہے ۔(کذا فی امداد المفتین)
حوالہ جات
--------------------
مجيب
عتیق الرحمن صاحب
مفتیان
مفتی ابولبابہ شاہ منصور صاحب
مفتی فیصل احمد صاحب
ماخذ :دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
فتوی نمبر :56413
تاریخ اجراء :2016-11-19